لیف مائنر مٹر کے پتوں سے سبز مادہ کھا تی ہیں۔ پتوں پر سفید لکیریں نظرآتی ہیں ۔ حملہ شدہ پودوں کی پھلیاں بھدی نظر آتی ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں فصل مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے۔
مٹر لیف مائنر تدارک
لیف مائنر کے حملے کی صورت میں سائیرومیزائن سو ملی لٹر یا بائی فینتھرین دس ای سی ڈیڑھ سو تا ڈھائی سو ملی لٹر یا میٹرائن صفر اشاریہ پانچ پانچ سو ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔







