مٹر میں اکھیڑے کی بیماری کے حملے کی صورت میں پودے کے پتے زرد رنگ کے ہو جاتے ہیں اور ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ پتے مرجھا جاتے ہیں اورمتاثرہ پودے کا تنا سطح کے قریب سے صحت مند پودوں سے زیادہ پھولا ہوا نظرآتا ہے۔ اگر پودے کو اکھاڑ کر دیکھا جائے تو جڑیں گلی ہوئی نظرآتی ہیں۔
مٹر اکھیڑا تدارک
مٹر میں اکھیڑےکی بیماری سے بچاؤ کے لئے زیادہ اگیتی کاشت سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔ دوہری راؤنی کرنے کے بعد زمین کو اچھی طرح ٹھنڈا کرکے مٹر کاشت کرنا چاہیئے۔ بیج کو تھائیوفینیٹ میتھائل چار گرام یا ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل سو ایف ایس تین ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ سینتیس اشاریہ دو پانچ ایف ایس دس ملی لٹر فی کلو بیج پر لگا کر کاشت کیا جاتا ہے۔









