سفوفی پھپھوندی کی بیماری سے پودوں کے پتوں پر سفید دھبے بن جاتے ہیں جوتیزی سے بڑھتے ہیں اور چند دنوں میں پتوں کی پوری سطح سفوف(پاؤڈر) سے ڈھکی ہوئی نظر آتی ہے۔ رفتہ رفتہ یہ دھبے شاخوں پر اور پھر پھلیوں والی ڈنڈیوں پر نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ اور درجہ حرارت ستائیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ہو جائے تو اس بیماری کے پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سفوفی پھپھوندی کاحملہ مٹر کی بیج والی فصل پر زیادہ ہوتا ہے۔
مٹرسفوفی پھپھوندی تدارک
مٹر کی فصل پر سفوفی پھپھوندی کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں ڈائی فینوکونازول اڑھائی سو ایس سی سو ملی لٹر یا پینکونازول سو ای سیسو ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + فلوٹرایافول تیس ایس سی دو سو ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + ٹرائی فلوکسی سٹروبن پچھتر ڈبلیو جی پینسٹھ تا نوے گرام یا بسمرتھیازول بیس ڈبلیو پی اڑھائی سو گرام سپرے کریں۔








