مٹر کی پھلی کی سنڈی پھول، پھلیاں اور ان کے اندر کے بیجوں کو کھا جاتی ہیں جس سے پیداوار اور کوالٹی دونوں متاثر ہوتے ہیں۔
مٹرپھلی کی سنڈی تدارک
مٹر کی فصل کوجڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور روشنی کےپھندے استعمال کریں۔پھلی کی سنڈی سے بچاؤ کے لئے سپن ٹورام ایک سو بیس ایس سی سو تا ایک سو بیس ملی لٹر یا فلوبینڈامائڈ اڑھتالیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا کلواینٹرانیلی پرول بیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم تین سو ایس سیاسی ملی لٹرس سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔




