مٹر کے پودوں پر چست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں۔ پتوں کے کنارے گہرے پیلے ہو جاتے ہیں۔اور بعد میں خشک ہو کر نیچے گر جاتے ہیں۔شدید حملہ کی صورت میں فصل جھلسی ہوئی نظر آتی ہے۔

مٹر چست تیلہ تدارک

مٹر پر چست تیلہ کے حملہ کو روکنے کے لئے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کی جاتی ہیں ۔ چست تیلہ کے حملے کی صورت میں سائیرومیزائن  سو ملی لٹر یا ب ائی فینتھرین دس ای سی ڈیڑھ سو تا ڈھائی سو ملی لٹر یا  میٹرائن صفر اشاریہ پانچ اے ایس پانچ سو ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے  کریں