مٹر کی فصل میں سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتا ہے۔سست تیلہ ایک میٹھا لیس دار مادہ خارج کرتا ہےجس کی وجہ سے پتوں پر سیاہ پھپھوندی اگ آتی اور پودے کا ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سست تیلہ کی وجہ سے پودوں میں وائرسی امراض بھی پھیلتے ہیں۔
مٹرسست تیلہ تدارک
سست تیلہ کے حملے کی صورت میں سائیرومیزائن سو ملی لٹر یا ب ائی فینتھرین دس ای سی ڈیڑھ سو تا ڈھائی سو ملی لٹر یا میٹرائن صفر اشاریہ پانچ اے ایس پانچ سو ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔







