پیاز کو تھرپس (Thrips) سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ تھرپس کا بالغ کیڑا بہت چھوٹا ، زیرہ نما اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ بالغ نرکے پر نہہی ہوتے لیکن مادہ کے پر لمبے نوکیلے ہوتے ہیں۔ وسط مارچ سے لیکر وسط اپریل کے درمیان اس کا شدید حملہ ہوتا ہے۔ شدید حملے کی صورت میں نئے پتوں کے گچھے بن جاتے ہیں۔ پتوں کی شکل خراب ہو جاتی ہے اور نیچے کی طرف جھک جاتے ہیں اور پیاز میں گٹھیاں بن جاتی ہیں اور بیج نہیں بنتا۔ تھرپس کی حملہ شدہ فصل پر دوسری بیماریوں کا حملہ بھی زیادہ ہو تا ہے۔
پیاز تھرپس تدارک
پیاز پر تھرپس کے حملے کو روکنے کے لئے وقت پر آبپاشی کریں۔ تھرپس کے حملے کی صورت میں میتھومائل چالیس ایس پی تین سو گرام فی ایکڑ یا کلورفیناپائر تین سو ساٹھ ایس سی سوملی لٹر فی ایکڑ سپرے کریں ۔ سپرے شام کے وقت کریں اور سپرے مشین کی پھوار بہت باریک رکھیں۔ سپرے کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ زہر درمیانی کونپل تک لازی پہنچے۔






