پیاز کی فصل جب تین سے چار پتوں کی ہوتی ہے تو سٹیم فیلیم بلائٹ کا حملہ ہوتا ہے۔ یہ بیماری پتوں کے کنارں پر حملہ آور ہوتی ہے۔  پتوں کی اوپر والی سطح سے شروع ہو کر  پتوں کی نچلی سطح تک پھیل جاتی ہے۔شروع میں ہلے زردی مائل دھبے بنتے ہیں بعد میں دھبے گہرے بھورے رنگ کے ہو جاتے ہیں اور فصل مرجھائی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔

پیازسٹیم فیلیم بلائٹ تدارک

پیاز میں سٹیم فیلیم بلائٹ کے حملہ سے بچاؤ کے لئے  جڑی بوٹیاں تلف کریں  اور کھادوں کا مناسب  استعمال کریں۔اسکے علاوہ  مینکوزیب + میٹالکسل   اڑسٹھ ڈبلیو جی اڑھائی سو گرام  سپرے کریں۔