پیا زکی سنڈی کا پروانہ زردی مائل بھورا ہوتا ہے جبکہ سنڈی  سبزی مائل اور جسم پر لمبے رخ میں دھاریاں ہوتی ہیں۔ یہ سنڈی پیاز کی بیج والی فصل میں پھولوں کے گچھوں کو کھا کر فصل کو سخت نقصان پہنچاتی ہے ۔

پیاز کی سنڈی تدارک

پیاز کی سنڈی یا امریکن سنڈی  کے تدارک کیلئے روشنی کے پھندے لگا کر پروانوں کو تلف کریں۔  انڈے نظرآنے پر یا جب سنڈی چھوٹی حالت میں ہو تو کلورینٹرانیلی پرول دو سو  ایس سی بحساب اسی ملی لیٹر  یا  ایمامیکٹن بینزوایٹ  ایک اعشاریہ نو ای سی دو سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا فلوبینڈامائڈ  چار سو اسی ایس سی  بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ  آٹھ سے دس  دن کے وقفے سے سپرے  کریں۔