جئی کی جڑی بوٹیوں میں دمبی سٹی، چھتری، دودھک، لہلی، جنگلی پالک ، مینا اور جنگلی جئی شامل ہیں۔ اگر جئی کی بوائی کے بعد ایک لٹر پینڈی میتھالین  چار سو پچپن ایس سی سپرے کر دی جائے تو جڑی بوٹیوں سے کافی حد تک بچا جاسکتا  ہے۔ جئی کی فصل میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے فلوروکسائپائر + ایم سی پی اے پچاس ای سی تین سو ملی لٹر فی ایکڑ کے حساب سے کاشت کے چالیس دن کے اندر سپرے کریں۔ جئی سے دمبی سٹی تلف کرنے کے لئےمیٹری بوزین  ستر ڈبلیو پی اسی تا نوے گرام فی ایکڑ کے حساب سے کاشت کے بعد تیس دن کے اندر اندر سپرے کی جاتی ہے۔