جئی آبپاشی پلان
جئی کی فصل کو تین تا چار پانی دئے جاتے ہیں۔ پہلا پانی کاشت کرنے کے تین تا چار ہفتے کے اندر اندر دیا جاتا ہے۔ دوسرا دسمبر کے آخر میں اور تیسرا پانی جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں دیا جاتا ہے۔ مارچ اپریل میں حسب ضرورت آبپاشی کی جاتی ہے۔
جئی کھادوں کا پلان
جئی کی کاشت کے لئے ساٹھ کلو گرام نائٹروجن، چھتیس کلو گرام فاسفورس اور پچیس کلو گرام پو ٹاش فی ایکڑڈالی جاتی ہے۔ اس میں سے نصف نائٹروجن، تمام فاسفورس اور پوٹاش بوقت کاشت ڈالی جاتی ہے۔ یہ مقدار ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ، ایک بوری یوریا اورایک بوری ایس او پی سے پوری کی جاتی ہے۔ بقیہ نائٹروجن جو کہ ایک بوری یوریا بنتی ہے کاشت کے بعد پہلے پانی کے ساتھ ڈالی جاتی ہے۔ جئی کی کاشت کمزور زمین میں کرنے کی صورت میں فصل کی رنگت ہلکی سبز رہتی ہے۔ چارے میں گہرا سبز رنگ پیدا کرنے کے لئے کٹائی سے دو ہفتہ قبل این پی کے 20:20:20 سپرے کی جاتی ہے۔




























