سست تیلہ گہرے سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ اسکے پیٹ پر دو سرخ رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔جئی پر حملہ کی صورت میں یہ پودے کے تمام حصوں کا رس چوستا ہے اور جسم سے لیس دار مادہ خارج کرتا ہے جس پر سفید پھپھوندی اگ آتی ہے۔
جئی سست تیلہ تدارک
جئی کو سست تیلہ کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئےبیج کو مناسب زہر لگا کر کاشت کیا جاتا ہے۔ چارے والی فصل پر سپرے نہیں کیا جاتا جبکہ بیج والی فصل پر امیڈاکلوپرڈ دوسو ملی لٹر فی ایکڑ سپرے کیا جاسکتا ہے۔



