سائیلج بنانے کیلئے لوسن کی کٹائی کے بعد اسکو پچیس سے تیس فیصد نمی پر دبا دیا جاتا ہے۔ نمی معلوم کرنے والے آلے کی مدد سے نمی معلوم کی جاتی ہے۔ آلےکے بغیر نمی معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ لوسن کو مٹھی میں دبا کر چھوڑ دیا جاتا ہے اگر پانی ٹپکے تو نمی کی مقدار سو فیصد ہوتی ہے۔ اگر پانی نہ ٹپکے او مٹھی میں لوسن کا گولہ برقرار رہے تو پانی کی مقدارپچاس فیصد ہوتی ہے۔ اگرگولا بننے کے بجائے لوسن کھلا رہ جائے تو نمی کی مقدار کم و بیش پینتیس فیصد کے قریب ہوتی ہے۔ توڑی وغیرہ ملا کر اٹھائیس تا تیس فیصد خشک کیا جاتا ہے اور مشین کی مدد سے اس میں نمکیات اور شیرہ ڈال کر چالیس دن کے لئے پلاسٹک شیٹ کی مدد سے دھانپ دیا جاتا ہے۔ محفوظ کرنے کے چالیس دن بعد اسے تیس کلو گرام فی جانور کے حساب سے کھلایا جاتا ہے۔