لوسن میں سڑن کا حملہ ایک پھپھوند کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس  کی وجہ سے سفید روئی کے گالوں کی طرح کی پھپھوند زمین  کے ساتھ والے حصوں اور پودوں کے نچلے حصہ پر لگی نظر آتی ہے جس سے لوسن کے پودے گلنا شروع ہو جاتے ہیں اور مرجھا جاتے ہیں۔

لوسن کا سڑنا تدارک

لوسن میں سڑن کی بیماری سے بچاؤ کیلئے زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلایا جاتا ہے ۔ شرح بیج کم رکھا جاتا ہے اور زیادہ پانی لگانے سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ فصل کو کٹائی کے بعد ڈائی فینوکونازول بحساب ایک سی سی فی لٹر پانی یا سلفر بحساب دو گرام فی لٹر پانی مین ملا کر سپرے کیا جاتا ہے۔