لوسن میں جڑ کا گلاؤ کے حملہ سے پودا اچانک مرجھا جاتا ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ پودے آسانی سے زمین سے کھینچنے پر نکالے جا سکتے ہیں۔ متاثرہ پودے کی جڑ کی کھال گلی ہوئی اور اتری ہوئی نظر آتی ہے۔

لوسن کی جڑ گلنا تدارک

لوسن کی  فصل کو ب اکھیڑا یا  گلاؤ سے بچانے کے لئے بیماری والے  کھیت میں   تین سے چار سال لوسن کاشت نہیں  کرنی چاہیئے۔  لوسن کی کٹائی جلدی  کرنی چاہیئے اور بلاضرورت پانی نہیں لگانا چاہیئے۔ تین چار کٹائیوں کے بعد ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول ایس سی بتیس اشاریہ پانچ دو  سو ملی لٹر یا  ایزاوکسی سٹرابن + کلوروتھیونل ایس سی چھپن پانچ سو ملی لٹر فی ایکڑ کے حساب سے سو لٹر پانی ملا کر دھوپ میں  سپرے کیا جاتا ہے۔