لوسن آبپاشی کا پلان
لوسن کی فصل کو کھڑے پانی میں چھٹہ کر کے کاشت کیا جاتا ہے اسکے بعد تین ہفتہ بعد پانی لگایا جاتا ہے۔ آبپاش علاقوں میں مئی جون کے خشک موسم کے دوران ہر دس دن بعد آبپاشی کی جاتی ہے۔ لوسن کو برسات کے دنوں میں پانی نہیں دیا جاتا۔ عام طور پر فی کٹائی ایک پانی دیا جاتا ہے اور خشک علاقوں میں دو پانی دئیے جاتے ہیں۔
لوسن کھادوں کا پلان
لوسن کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے تئیس کلو گرام نائٹروجن اور پینتیس کلوگرام فاسفورس فی ایکڑ ڈالی جاتی ہے۔ یہ مقدار ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا سے پوری کی جاتی ہے۔ ایک تہائی ناٹروجن اورتما م فاسفورس بوقت کاشت ڈالی جاتی ہے۔ بقیہ نائٹروجن مناسب وقفہ سے ڈالی جاتی ہے۔ ہر کٹائی کے بعد نصف بوری یوریا ڈالنے سے بہتر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ لوسن کی بیج والی فصل کو آخری کٹائی پر نائٹروجن کے ساتھ فاسفورس کی اضافی مقدار ڈالی جاتی ہے جس سے پیداوار اچھی ہوتی ہے۔














