برسیم آبپاشی پلان

برسیم کوزمین اوراقسام کی مناسبت سے پانچ تا آٹھ آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ برسیم کی بوائی بذریعہ چھٹہ کھڑے پانی میں کی جاتی ہے۔ پہلا پانی بوائی کے ایک ہفتہ بعددیا جاتا ہے۔ دوسرا پانی بھی  ہفتے دس دن بعد دیا جاتا ہے۔ جبکہ سردیوں میں صرف ایک یا دو پانی لگائے جاتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ پانی لگانے کی صورت میں بیماری کا حملہ ہوسکتا ہے۔ برسیم کی اچھی پیداوار کیلئے نہری پانی کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے۔

برسیم کھاد پلان

برسیم کی کاشت کے لئے   تیرہ کلو گرام نائٹروجن اور پینتیس کلو گرام   فاسفورس استعمال کی جاتی ہے۔ یہ  مقدار ڈیڑہ بوری ڈی اے پی سے پوری ہوجاتی ہے۔ برسیم کی فصل میں ڈی اے پی کے استعمال سے پہلی کٹائی اچھی ہوتی ہے۔ فصل میں بوائی سے ایک ماہ قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے ڈی اے پی کی مقدار کم استعمال ہوتی ہے  اور پہلی کٹائی جلدی تیار ہو جاتی ہے۔