لشکری سنڈی کا پروانہ ہلکے بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ جبکہ سنڈی کا رنگ سبزی مائل بھورا اور جسم پر زرد دھاریاں ہوتی ہیں۔ ہاتھ لگانے سے گول ہو کر زمین پر گر جاتا ہے۔ برسیم میں لشکری سنڈی پودوں کو کھا جاتی ہے اورصرف رگیں باقی رہ جاتی ہیں۔ پتوں کے علاوہ لشکری سنڈی برسیم میں  پھول ڈوڈیوں پر بھی حملہ آور ہوتی ہے۔

 برسیم لشکری سنڈی تدارک

برسیم کی چارے والی فصل پر سپرے نہیں کیا جاتا. البتہ اگر ابتدائی مرحلے میں سنڈی کی  پہچان  کر لی جاۓ تو  اشد ضرورت ہو تو چارہ کاٹ کر فلوبینڈامائڈ اڑھتالیس ایس سی پچیس ملی لیٹر یا لیوفینوران پچاس ای سی دو سو ملی لیٹر استعمال کی جاتی ہے۔ اگر فصل کی کٹائی کی جا ری ہو اور سنڈیاں بھی بڑی ہو چکی ہوں تو ایمامیکٹن بینزوایٹ ایک اشاریہ نو ای سی دو سو ملی لٹر سپرے کریں۔ برسیم کے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جاتا ہے۔ اگر خالی  لشکری سنڈی  کا حملہ ہو تو لیوفینوران  پچاس ای سی دو سو ملی لیٹر  کا سپرے کریں. کسی بھی سپرے کے بعد ایک ہفتے تک چارہ کتنے سے گریز کریں.