امریکن سنڈی کے پروانے کے گلے پر بھورے سرمئی رنگ کا اور درمیانی حصے پر ایک سیاہ رنگ کا دھبہ ہوتا ہے۔ سنڈیوں کا رنگ شروع میں ہلکا سبز یا بھورا اور سر کالا ہوتا ہے۔ برسیم کی فصل میں سنڈیاں پتوں کو کھا کر نقصان کرتی ہیں۔ بیج اور چارے والی دونوں فصلیں متاثر ہوتی ہیں۔
برسیم امریکن سنڈی تدارک
برسیم کی چارے والی فصل پر سپرے نہیں کیا جاتااشد ضرورت ہو تو چارہ کاٹ کر سپائینو سیڈ چالیس یا سپائنیٹورام بحساب اسی ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیا جاتا ہے۔


