تربوز روئیں دار پھپھوندی
تربوز پر روئیں دار پھپھوندی کے حملے کی وجہ سے پھل آوری کے دوران فصل بری طرح متاثر ہو تی ہے۔ روئیں دار پھپھوندی کا حملہ نمی والے موسم میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامت میں پتوں پر پیلے نشانات ظاہر ہوتے ہیں اور فصل کی مجموعی رنگت ہلکی سبز ہو جاتی ہے۔ پتے نیچے کی جانب مڑنے لگتے ہیں اور خشک ہوجاتے ہیں۔
سٹرابن + ڈائیفیناکونازول ٪ 32.5ایس سی ۰۰۰۰.......کیلئے
تربوز روئیں دار پھپھوندی تدارک
روئیں دار پھپھوندی کے حملے کی صورت میں فصل کو زیادہ پانی لگانے سے گریز کیا جاتا ہے۔ بیماری کی ابتدائی آثار ظاہر ہونے سے پہلے بچاؤ کے لئے درج ذیل ادویات میں سے کوئی سو لٹر پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
-
ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول بتیس اشاریہ پانچ ا یس سی دوسو ملی لٹر
-
مینکوزیب + ڈائی میتھومارف نوے ڈبلیو پی دو سو پچاس گرام
-
مینڈی پروپمائڈ دو سو پچاس ای سی ایک سو چالیس ملی لٹر
-
میٹالکسل + کلوروتھالونل بہتر ڈبلیو پی ڈھائی سو گرام
-
ایزاوکسی سٹرابن + کلوروتھالونل چھپن ای سی دو سو پچاس ملی لٹر
-
پیراکلوسٹروبن + میٹریم ساٹھ ڈبلیو ڈی جی تین سو تا پانچ سو گرام
-
اپروولکرب + پروینب ڈبلیو پی نچ سو گرام
فروری کاشتہ تربوز پر مجموعی طور پر پانچ تا سات مرتبہ پھپھوند کش زہر سپرے کئے جاتے ہیں۔
حوالہ: محمکہ زراعت حکومت پنجاب ، محمد عاشق: منافع بخش کاشت










