خربوزہ تھرپس
تھرپس بہت چھوٹا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ کیڑے زیادہ تر پھلوں اور نرم شاخوں پر ہوتے ہیں اوران ہی پر اپنے انڈے دیتے ہیں۔ خربوزے کی فصل پر تھرپس کا حملہ گرم اور خشک موسم میں ہوتا ہے۔ یہ کیڑا شاخوں، پھولوں اور پتوں سے رس چوستاہے ۔پتوں کے کنارے مڑجاتے ہیں اورمتاثرہ حصے سوکھ جاتے ہیں۔
خربوزہ تھر پس تدارک
خربوزہ کی فصل کو تھرپس سے بچانے کے لئے ایسیفیٹ پچھتر ایس پی تین سو تیس گرام یا کلورفیناپائر تین سو ساٹھ ایس سی سو ملی لٹر سپرے کی جاتی ہے۔
Reference
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"
