خربوزہ جوئیں

خربوزہ کی فصل پر جوؤں کا حملہ مئی اور جو ن کے دوران زیادہ شدت کے ساتھ ہو تا ہے۔ بالغ مائیٹ کی آٹھ ٹانگیں ہوتی ہیں اور اس کی رنگت  ہلکی سبزی مائل سرخ ہوتی ہے۔اس کی مادہ پتوں کی نچلی طرف انڈے دیتی ہے۔ پتوں پر حملہ کے شروع میں ہلکے سبز سے لے کر سفیدی مائل پیلے دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں پتہ سفید ریشمی جالوں سے ڈھک جاتا ہے۔ رس چوسنے کی وجہ سے پتے کناروں سے مڑ جاتے ہیں اور بھورے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔

خربوزہ  جوئیں تدارک

خربوزہ کی فصل کو جوؤں سے بچانے کے لئے  سپائرومیسی فن دو سو چالیس  ایس سی سو ملی لٹر سپرے کیا جاتا ہے۔

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"