جڑی بوٹیوں اور انکا تدارک
کھیرے کی فصل کو چولای، اٹ سٹ،،مدھانہ،سوانکی ،قلفہ ،لمب گھاس اور ہزار دانی وغیرہ نقصان پہنچا تی ہیں ۔اگاؤ کے ایک ماہ بعد تک گھاس اور ڈیلاتلف کرنے کے لیے محفوظ زہریں استعمال کی جاتی ہیں لیکن چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کےانسداد کے لیے کوئی مخصوص زہر نہیں ہے ۔ اگی ہوی گھاس نما جڑی بوٹیوں کے لیے ہالوکسیفوپ بحساب تین سو ملی لیٹر یا کویزلوفوپ پ بحساب دو سو ملی لیٹر سولیٹر پانی میں ملا کر سپرے کئے جاتے ہیں۔
