کھیرے کی فصل میں پتوں پر نچلی سطح پر نمدار دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ شروع میں یہ دھبے نوکدار اور پیلے ہوتے ہیں اور بعد میں گہرے بھورے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔ روئیں دار پھپوندی کےدھبے تیزی سے پھیلتے ہیں اور پورے پودے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ تمام پتے سوکھ جاتے ہیں اور پودا مرجھا جاتا ہے۔ روئیں دار پھپوندی کی بیماری اسی فیصد سے زیادہ نمی اور ابرآلود موسم میں تیزی سے پھیلتی ہے۔
تدارک
روئیں دار پھپوندی کے حملہ کی صورت میں ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول بتیس اشاریہ پانچ ایس سی دو سو ملی لیٹر یا مینکوزیب + ڈائ میتھومارف انہتر ڈھائی سو گرام یا مینڈی پروپمائڈ پچاس ای سی ایک سو چالیس ملی لیٹر یا میٹالکسل + کلوروتھالونل بہتر ڈبلیو پی اڑھائی یا اپروولکرب + پروینب ڈبلیو پی چھیاسٹھ اشاریہ آٹھ پانچ سو گرام استعمال کریں۔
