بینگن مرجھاؤ
مرجھاؤ کی بیماری زیر زمین پھپوندی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ حملہ کی صورت میں بینگن کے پودے کو نمکیات اور پانی کی ترسیل رک جاتی ہے۔ پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں، پتے سوکھ جاتے ہیں اور پودا ایک سے دو دنوں میں مرجاتا ہے۔ مرجھاؤ کی بیماری فصل پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہے- یہ بیماری بینگن کو نرسری کی حالت میں زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
تدارک
مرجھاؤ کے تدارک کیلئے فوسٹائل ایلومینیم اسی ڈیلیو پی اڑھائی سو گرام یا تھائیوفینیٹ میتھائل تیس ڈبلیو پی چار سو گرام فی ایکڑ کے حساب سے آبپاشی کے ساتھ فلڈ کریں۔
