بینگن جڑی بوٹیاں اور ان کا انسداد
بینگن کی فصل میں ڈیلا، چولائی، قلعہ، لمب گھاس، باتھو، جنگلی پالک، اٹ سٹ، سوانکی، مدھانہ، وغیرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیئےجڑی بوٹیوں سے بچاؤ کیلئے بینگن کی نرسری کاشت کرنے سے تین ہفتے قبل کھیت میں تینتیس فیصد پینڈی میتھالین ڈیڑھ لٹر فی ایکڑ کے حساب سے راؤنی سے پہلے سپرے کردیں ۔ پھر وتر آنے پر زمین تیار کریں – اور زمین کے خشک ہونےپر تین ہفتے بعد بینگن کی نرسری کاشت کر یں ۔ اس سے لہلی اور ڈیلا کے سوا باقی جڑی بوٹیاں تلف ہو جاتی ہیں۔ نرسری منتقل کرتے وقت کھیلیوں کو پانی لگانے کے ایک دو دن بعد ایس-میٹولاکلور نوسو ساٹھ ای سی آٹھ سوملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں ۔ سپرے کرنے کے بعد وتر آنے پر کھرپے کی مدد سے سوراخوں میں نرسری منتقل کر کے پانی لگادیں ہے۔
اگر بجائی کے وقت کوئی بھی زہر سپرے نہ کیا گیا ہو اور نرسری یا منتقل شدہ فصل میں صرف گھاس کے خاندان کی جڑی بوٹیوں کا مسئلہ ہو تو ہیلوکسی فوپ دس اشاریہ آٹھ ای سی ساڑھے تین سو ملی لٹر یا کویزلوفوپ-پی-ایتھائل پندرہ ای سی ڈھائی سو ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں ۔
