بینگن کا گڑواں
بینگن کے پھل اور شگوفے کا گڑوواں شگوفوں اورپھل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ سنڈیاں تنے اور پھل میں داخل ہو کر اسے اندر سے کھاتی رہتی ہے۔ بینگن کے گڑوواں کا حملہ نرسری اور منتقل شدہ پودوں دونوں پر ہوسکتا ہے۔ اگر اس کی روک تھام نہ کی جائے تو پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے۔ حملہ شدہ پھولوں میں سوراخ بن جاتے ہیں جو سنڈیوں کے فضلے سے بھرے ہوتے ہیں۔ پروانے کا رنگ بھورا اور اگلے پروں کے قریب W کا نشان بنا ہوتا ہے۔ سنڈیوں کا رنگ زردی مائل سفید اور سر نارنجی بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔
تدارک
بینگن کے پھل اور شگوفے کا گڑوواں کو کنٹرول کرنے کے لئے کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم تین سو ایس سی اسی ملی لٹرسپرے کریں۔
