گھیا کدوجوئیں

گھیا کدو کی فصل پر گرم اور خشک موسم میں جوؤں کا  شدید حملہ ہوتا ہے۔گھیا کدو کی فصل  پر جوؤں کے حملے کی صورت میں پتے سفید رنگ کے ریشمی جالوں سے ڈھک جاتے ہیں اورکناروں سے مڑ جاتے ہیں۔ پودوں کا رنگ  پہلے پیلا اور بعد میں بھورا ہو جاتا ہے۔ جوؤں کے حملہ سے پیداوار شدید متاثر ہوتی ہے۔

گھیا کدو جوئیں تدارک

گھیا کدو کی فصل کو جوؤں سے بچانے کے لئے سپائرومیسی فن  دو سو چالیس ایس سی سو ملی لٹر یا ہیکسی تھیازوکس دس ڈبلیو پی ایک سو پچیس گرام  سو لٹر پانی میں ملا کر  سپرے کریں ۔

 

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"