کریلا سفوفی پھپھوندی
کریلے کی فصل پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ مئی یا جون کے شدیدگرم اور خشک موسم میں ہوتا ہے ۔ کریلےپر سفوفی پھپھوندی کے حملے کی صورت میں پتوں کی اوپری سطح پر چھوٹے چھوٹے سفید سفوفی دھبے نمودار ہوتے ہیں جو پھیل کر پتوں کو ڈھانپ لیتے ہیں ۔ سفوفی پھپھوندی کے حملے سے پودوں کا ضیائی تالیف کا نظام متاثر ہوتا ہے اور پتے خشک ہو جاتے ہیں۔
کریلا سفوفی پھپھوندی تدارک
کریلے کی فصل پرسفوفی پھپھوندی کے حملے کی صورت میں ٹیبوکونازول + فلوٹریفول تیس ایس سی دو سو ملی لٹر یا مائیکلوبیوٹانل چالیس ڈبلیو ایس پی پچیس گرام یا ڈائی فینوکونازول دو سو پچاس ایس سی سو ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + ٹرائی فلوکسی سٹروبن پچھترڈبلیو جی پینسٹھ تا نوے گرام سو لٹر پانی میں ملا کر دس دن کے وقفے سے دو مرتبہ سپرے کریں ۔
Reference
Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"









