خربوزہ لال بھونڈی

لال بھونڈی  خربوزہ  کے  پتوں کو کھا تی ہے۔ پہلے ایک ماہ کے دوران لال بھونڈی خربوزے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تی ہے۔  یہ خربوزہ   کے مڈھوں میں انڈے  دیتی ہے ۔ ان سے نکلنے والی سنڈیاں  مڈھوں کے قریب سے تنے کو کھا جاتی ہیں اور عین پھول آوری کے دوران بعض پودے خشک ہو جاتے ہیں۔

خربوزہ لال بھونڈی  تدارک

خربوزہ  کی فصل کو لال بھونڈی کا حملہ شروع ہونے پر بائی فینتھرین دس ای سی دو سو پچاس ملی لٹر یا  لیمڈاسائی ھیلوتھرن پانچ سی ایس دو سو پچاس ملی لٹر پانی میں ملا کر سپرے کیا جاتا ہے۔

Reference

http://www.agripunjab.gov.pk/

Muhammad Ashiq, "Munafa Baksh Kasht"