مونگ کی فصل پر مختلف سنڈیاں مختلف اوقات میں حملہ کرتی ہیں۔ سنڈیوں کے بچے پتوں پر پرورش پاتے ہیں اور کھرچ کھرچ کر پتوں کو کھاتے ہیں۔ جس سے پتوں کا سبز مادہ ختم ہو جاتا ہے اور رگوں کا ڈھانچہ بچ جاتا ہے۔

مونگ سنڈیاں تدارک

مونگ کی فصل کو سنڈیوں سے بچانے کے لئے سپائنیٹورام ایک سو بیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا کلورینٹرانیلی پرول بیس ایس سی پچاس ملی لٹر یا کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم تین سو ایس سی اسی ملی لٹر استعمال کریں۔ صرف لشکری سنڈی سے بچاؤ کے لئے میتھوزائیفیناسائڈ ایک سو ای سی بیس دو سو ملی لٹر یا لیوفینوران صفر اعشاریہ پانچ ای سی دو سو ملی لٹر سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ صرف امریکن سنڈی کا حملہ ہو تو ایمامیکٹن بینزوایٹ انیس ای سی دو سو ملی لٹراستعمال کریں۔