مونگ کی فصل پر ایسپینولا بگ کا حملہ بالکل آخری مرحلے پر ہوتا ہے۔ بچے اور بالغ پھلیوں میں سوراخ کرکے نئے بننے والے بیجوں کا رس چوستے ہیں۔ جس کی وجہ سے پھلیوں پر بے ترتیب سے پیلے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ شدید حملہ کی صورت میں بیج اور پھلی پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔

مونگ ایسپینولا بگ تدارک

مونگ کی فصل کی بروقت کاشت سے ایسپینولا بگ کے حملے سے بچا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل اڑہائی سو ملی لٹر یا تھائیومیتھوکزم پچیس ڈبلیو ڈی جی چوبیس گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔