دیمک کا کیڑا ایک خاندان کی صورت میں رہتا ہے جس میں بادشاہ، ملکہ، سپاہی اور کارکن شامل ہوتے ہیں لیکن فصل کا نقصان صرف کارکن کرتے ہیں۔ ان کی جسامت عام چیونٹی سے بڑی ہوتی ہے اور رنگ ہلکا پیلا ہوتا ہے۔ دیمک کا حملہ چنے کے پودوں کی جڑوں پر ہوتا ہے اور یہ زمین میں سرنگیں بناتی ہے۔ جن پودوں پر حملہ ہوتا ہے وہ پودے سوکھ جاتے ہیں۔- دیمک کا حملہ فصل اگنے سے کٹائ تک کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
چنا دیمک تدارک
دیمک کے حملے پرقابو پانے کیلئے کھیت میں بروقت آبپاشی کریں ۔ کھیت میں کچی گوبرکی کھاد کا استعمال بالکل نہ کریں۔ بارانی علاقوں جب بارش کا امکان ہو اور آبپاش علاقوں میں آبپاشی کیساتھ کلورپائریفاس چالیس ای سی ڈیڑھ لیٹر فی دس کلو گرام مٹی یا ریت ملا کر چھٹہ کریں ۔









