ٹاڈ کی سنڈی سبزی مائل رنگت کی ہوتی ہے ۔ سنڈی کے جسم پردھاریاں اور ہلکے بال ہوتے ہیں۔ موسم اور خوراک کے ساتھ ٹاڈ کی سنڈی اپنا رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹاڈ سنڈی چنے کی فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں میں سب سے زیادہ خطرناک ہےی سنڈی چنے کی پھلیوں میں سوراخ کرکے اس کے اندرداخل ہوتی ہے اور دانوں کو کھا جاتی ہے۔ اگر اسکا بروقت تدارک نہ کیا جائے تو یہ پچاس فیصد سے زیادہ فصل کو تباہ کر دیتی ہے ۔
چنا ٹاڈ سنڈی تدراک
چنے کی فصل کو سنڈی کے حملے اور نقْصانات سے بچانے کے لیے چنے کی بوائی سفارش کردہ وقت پر کریں ۔ بوائی سے پہلے زمین میں گہرا ہل چلائیں تاکہ سنڈی کا پیوپا تلف ہو جائے ۔ فصلوں کو جڑی بوٹیوں سے محفوظ رکھا جائے کیونکہ یہ کیڑوں کے چھپنے کی جگہ اور متبادل خوراک کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ کھیت میں پرندوں کے بیٹھنے کے لیئے درختوں یا ڈنڈوں سے رسیاں باندھ لیں کیونکہ پرندے ٹاڈ کی سنڈی کو کھا جاتے ہیں ۔ سنڈی کے حملہ کی صورت میں روشنی کے پھندے لگائیں اور اگر سنڈی چھوٹی ہے تو ایمامیکٹن بینزوایٹ ایک اعشاریہ نو ای سی دو سو ملی لیٹر سو لٹر پانی میں ڈال کر سپرے کریں۔ اگر سنڈی بڑی ہو چکی ہے تو سپن ٹورام ایک سو بیس ایس سی ملی لیٹر فی ایکڑ یا فلوبینڈامائڈ اڑتالیس ایس سی پچیس ملی لیٹر فی ایکڑ یا کلورینٹرانیلی پرول بیس ایس سی پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ یا کلورینٹرانیلی پرول + تھائیومیتھوکزم تین سو ایس سی اسی گرام ملی لیٹر فی ایکڑ استعمال کریں ۔












