چنا آبپاشی پلان
چنے کا شمار سب سے زیادہ خشک سالی برداشت کرنے والی فصلوں میں ہوتا ہے ۔ تھل کے علاقوں اچھی فصل بارشوں پر منحصر ہے۔ موسم سرما کی ہلکی بارش بھی چنے کی کامیاب فصل کیلئے کافی ہو تی ہے۔ پھول آنے کے وقت اگر سوکا محسوس ہو تو ہلکا سا پانی لگا یا جاسکتا ہے۔ آبپاش علاقوں میں پہلا پانی پھول کے اگاؤ کے وقت اور دوسرا پانی دانہ بنتے وقت لگایا جاتا ہے۔ جبکہ تیسرا پانی صرف خاص حالات یعنی زیادہ خشک مو سم میں ضرورت ہو تو کٹائی سے دو ہفتہ پہلے لگانا چاہیئے۔
اس بات کا بے حد خیال رکھیں کہ پھول کے اگاؤ کا وقت پانی کا فصل میں کھڑا ہونا فصل کو تباہ سکتا ہے ۔ نکاسی آب کا بہترین انتظام اور پانی دینے کا وقت کم سے کم ہونا بہت ضروری ہے ۔ اگر چنے کی فصل دھان کے بعد کاشت ہو تو اسے آبپاشی کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ ستمبر میں کاشت ہونے والی کماد کے ساتھ مخلوط کاشت ہونے والی چنے کی فصل کی کماد کی فصل کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کی جاتی ہے۔
چنا کھاد پلان
زمین کی قسم، زرخیزی اور آبپاشی کے طریقہ کی بنیاد پر چنے کی فصل کے کھادوں کے پلان میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔ چنے کے بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگا کر کاشت کیا جائے تو فصل کی زمین سے نائٹروجن حاصل کرنے کی صلاحیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ البتہ فاسفورسی کھاد کے استعمال سے چانے زیادہ اور موٹے بنتے ہیں۔ آبپاش علاقوں چنے کی فصل کو تیرہ کلوگرام نائٹروجن اورچونتیس کلوگرام فاسفورس فی ایکڑ کی ڈالی جاتی ہے۔ یہ مقدار ڈیڑھ بوری ڈی اے پی یا آدھی بورہی یوریا پلس ڈیڑھ بوری ٹرپل فاسفیٹ سے پوری کی جاسکتی ہے۔ یہ کھادیں تیاری کے وقت زمین میں ڈالی جاتی ہیں۔ اگر فصل کی رنگت ہلکی سبز ہو تو آدھی بوری یوریا پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈالیں ۔ بارانی علاقوں میں کاشت کی صورت میں ایک بوری ڈی اے پی کھاد بجائی کے وقت ڈالیں۔ اگر فصل بہت کمزور ہو تو تھوڑی مقدار میں اضافی نائٹروجن اگاؤ کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے بعد ڈالیں ۔ تھل کے نیم آبپاش علاقوں میں کم از کم نوکلو گرام نائٹروجن اور تئیس کلو گرام فاسفورس (1بوری ڈی اے پی) استعمال کریں۔ یہ کھاد بجائی کے وقت ڈرل کے ساتھ استعمال کریں۔
پانی کی قلت یا کاشت میں تاخیر کے باعث اگر چنے کی فصل کا قد کم ہو تو پھول آنے کے دوران اور پھول کے آنے کو بڑھانے کیلئے نشوونما بڑھانے والے اجزا یعنی گروتھ ہارمون کا استعمال انتہائ مفید ہے۔ خیال رہے کہ ان گروتھ ہارمون کے استعمال سے چنے کی فصل کی پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے














