چنے کی فصل پر سرمئی پھپھوندی کی بیماری میں پودے کے پتوں، تنوں اور ناڑ پر سرمئی یا گہرے بھورے رنگ کے دھبے بنتے ہیں ۔ پھول آنے کے وقت حملے کی صورت میں پودوں کے اوپری حصوں پر بھی بھورے رنگ کی پھپھوندی نظر آنے لگتی ہے۔ جس سے دانے کم اور جھری دار بنتے ہیں اور پھول جھڑجاتے ہیں۔
چنا سرمئی پھپھوندی تدارک
سرمئی پھپھوندی کی بیماری سے بچاؤ کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ فصل زیادہ گھنی نہ ہو اور اس کی بڑھوتری بھی زیادہ نہ ہو۔ ہمیشہ صحت مند فصل سے بیج لیں۔ سرمئی پھپھوندی سے متاثر پودوں کو اپنے کھیت سے اکھاڑ کر جلا دینا چاہئے۔ کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوند کش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام فی کلوگرام بیج لگا کر کاشت کریں ۔







