ٹوکے کا جسم تکون نما اور مضبوط اور رنگت مٹیالی ہوتی ہے۔ ٹوکا چنے کی اگتی ہوئی فصل کے چھوٹے پودوں کو کاٹتا ہے اور کھاتا ہے ۔
چنا ٹوکا تدارک
ٹوکے کے حملے پرقابو پانے کیلئے بالغ ٹوکے کو دستی جال سے پکڑ کر تلف کریں۔ کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ ٹو کا کے حملہ کی صورت میں شام کے وقت بائی فینتھرین دس ای سی تین سو ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کریں۔







