چور کیڑا کے پروانے کے پروں کا رنگ گندمی بھورا ہوتا ہے اور یہ جسامت میں بڑا ہوتا ہے۔  اگلے پروں کے کناروں کی جانب گردے کی شکل کا دھبہ ہوتا ہے اور پچھلے پر زرد یا سفید ہوتے ہیں۔ سنڈی قد میں کافی بڑی اور سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ چور کیڑا   رات کے وقت چنے کے  چھوٹے پودوں کو زمین کے قریب سے کاٹ کر فصل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جبکہ دن کے وقت سنڈیاں پودوں کے قریب زمین میں چھپی رہتی ہیں۔

چنا چور کیڑا   تدارک

چور کیڑے پر قابو پانے کیلئے کھیت کو گوڈی کرکے لگائیں۔  کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔    کھیت میں مختلف جگہوں پرشام کو ناقابل استعمال پتوں اور سبزیوں کی ڈھیریاں بنائیں اور صبح ان ڈھیریوں کے نیچے چھپی ہوئ سنڈیوں کو تلف کر دیں ۔ چور کیڑا کے حملہ کی صورت میں شام کے وقت   بائی فینتھرین دس ای سی تین سو ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ڈال کر سپرے کریں۔