ماش کی فصل میں تھرپس کا حملہ گرم و خشک موسم اور پھول آوری کے وقت ہوتا ہے۔ تھرپس پھولوں کے اندر ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آتا۔ لیکن اگر پھول کو توڑ کر ہتھیلی پر جھاڑا جائے تو تھرپس نظر آجائے گا۔ تھرپس کے حملہ کی صورت میں ماش کے پھول گر جاتے ہیں اور پھلیاں نہی بنتیں۔
ماش تھرپس تدارک
ماش کی فصل سے تھرپس کے خاتمہ کے لئے پھول آوری کے دوران کلورفیناپائر تین سو ساٹھ ایس سی یا فیپرونل + امیڈاکلوپرڈ اسی ڈبلیو جی پینسٹھ گرام استعمال کریں۔






