دیمک چیونٹی سے مشہابہ ہلکے زرد رنگ کا کیڑا ہے۔ دیمک زمین میں گھر بنا کر ایک کنبے کی صورت میں رہتی ہے۔ دیمک پودوں کے زیر زمین تنوں اور جڑوں پر زیادہ خشک موسم میں حملہ کرتی ہے۔ حملے سے متاثر پودے سوکھ جاتے ہیں اورآسانی سے اُکھاڑے جاسکتے ہیں۔
تدارک
کھیت میں تجویز کردہ کیڑے مار زہر کلورپائریفاس چالیس ای سی ڈیڑھ سے دو لٹر فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab
