پھول کی سڑن کی بیماری میں سورج مکھی کے پھول کے پیچھے خاکی رنگ کے نمدار دھبے نظر آنا شروع ہوتے ہیں۔ جو آہستہ آہستہ بڑے ہوتے جاتے ہیں اور کالے رنگ کی روئی سے ڈھک جاتے ہیں۔ پھول کی سڑن کی بیماری ایک پھپھپوند Rhizopus یا Aspergillus سے لگتی ہے اور فصل پکنے کے قریب زیادہ پھیلتی ہے۔ پھول کی سڑن کی بیماری میں ایک بڑا خطرہ بیماری کا پرندوں اور کیڑوں کے ذریعے صحت مند پودوں تک پھیل جانے کا ہوتا ہے- اگر فصل پر پھول کی سڑن کی بیماری کا شدید حملہ ہو جائے تو سورج مکھی کے پورے کے پورے پھول گل کر پودے سے علیحدہ ہوجاتے ہیں اور بیج سکڑ جاتا ہے-
تدارک
- بیج کو بوائی سے پہلے پھپھوندکش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل بحساب دو گرام فی کلوگرام بیج لگائیں۔
- متاثرہ پودوں کو اکٹھا کرکے تلف کر دیں۔
- متاثر شدہ پودوں پر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام یا ڈائیفیناکونازول ایک ملی لٹر فی لٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔
- اپنے کھیت میں کیڑوں اور پرندوں کے آنے کی روک تھام کریں۔
