سورج مکھی کی فصل کی مختلف اقسام عام طور پر سو سے ایک سو بیس دنوں میں پک جاتی ہے۔ اگر جنوری میں بہاریہ فصل کاشت کی جائے تو یہ فصل جون کے شروع میں پک جاتی ہے جبکہ موسمی یا خزاں کی فصل نومبر میں پک جاتی ہے۔ 

جب درج زیل علامات ظاہر ہوں تو فصل پک کر برداشت کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔

  • پھول کی پشت ذرد یا سنہری ہو جائیں ۔
  • پھول کی بیروںی پتیاں بادامی ہو جائیں۔
  • پتوں کا نصف سے زیادہ زرد ہوجائے۔
  • بیج سخت ہوجائے۔ 

پکنے پر پھول کو درانتی سے کاٹ لیں اور تین سے چار دن دھوپ میں رکھ کر پھولوں کی نمی کم کر لیں۔ جب پھولوں کو دھوپ لگ جائے توڈنڈے، کمبائن ہارویسٹر یا تھریشر سے گہائی کر لیں۔ اگر مشینی کٹائی کرنی ہو تو تو مزید پکنے کا انتظارکریں۔

سورج مکھی کی فصل کو ذخیرہ کرنا

گہائی کے بعد بیج کو چند دن دھوپ میں رکھ کر مزید خشک کر لیں۔ اگر مٹی اور پتیوں سے صاف بیج کی نمی کی مقدار آٹھ سے نو فیصد ہو تو بیج کو ایک سال تک بغیر کسی نقصان کے ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔  ایسے بیج کا مارکیٹ میں ریٹ بھی بہتر ملتا ہے ۔ اگر بیج زیادہ مرطوب حالت میں سٹور کریں گے تو بیج جلدی خراب ہوجائے گا- اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ بیج کے ذخیرے میں کچرے کی مقدار دو فیصد سے زیادہ نہ ہو۔