روئیں دار پھپھوندی کے حملے میں سورج مکھی کے پودوں کے پتوں پر پیلے رنگ کے دھبے بن جاتے ہیں اور پتے کی نچلی سطح پر روئی دار سیاہ نقطے نما پن ھیڈ (Pin head)  نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ پودے کے پتوں کی درمیانی رگ موٹی اور پیلی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ پتے نیچے کی جانب مڑنے لگتے ہیں اور خشک ہوجاتے ہیں۔ 

روئیں دار پھپھوندی ایک پھپھوندی  Peronospora halastedii  سے لگتی ہے اور عام طور پر پھول آنے پر ظاہر ہوتی ہے۔ اس کا حملہ نمی والے موسم میں ہوتا ہے اور فصل کی پیداوار پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔  

تدارک

  • روئیں دار پھپھوندی کے حملے کی صورت میں فصل کہ زیادہ پانی نہ لگائیں۔
  • اگر حملہ بڑھ جائے توفصل پر تجویز کردہ پھپھوندکش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل یا مینکوزیب دو گرام فی لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔
  •  کھیت میں فصلوں کا مناسب ادل بدل اپنائیں ۔