پروانے کے پروں کا رنگ گندمی بھورا ہوتا ہے اور یہ جسامت میں بڑا ہوتا ہے- اس کے اگلے پروں کے کناروں کی جانب گردے کی شکل کا دھبہ ہوتا ہے اور پچھلے پر زرد یا سفید ہوتے ہیں- اس کی سنڈی قد میں کافی بڑی اور سیاہ رنگ کی ہوتی ہے- چور کیڑا رات کے وقت چھوٹے اور نوزائیدہ پودوں کو زمین کے قریب سے کاٹ کاٹ کر فصل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جبکہ دن کے وقت سنڈیاں پودوں کے قریب زمین میں چھپی رہتی ہیں-
تدارک
حملے کی صورت میں کاربیرل ڈسٹ دس فیصد بحساب پانچ کلوگرام فی ایکڑ شام کے وقت دھوڑا کریں۔
