تنے کی سڑاند کی بیماری سورج مکھی کے پودے کے تنے کے نچلے حصے پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے متاثرہ حصے پر کالے دھبے بن جاتے ہیں۔ متاثرہ حصے پر ایک سفید تہہ نظر آنے لگتی ہے جس میں کچھ عرصے میں سخت دانے سے بننے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ پودا متاثرہ جگہ سے ٹوٹ جاتا ہے اور گر جاتا ہے- تنے کی سڑاند کی بیماری ایک پھپھپوند (Macrophomina Phaseolina) سے بیج کے ذریعے پھیلتی ہے اور عموماً پھول آنے سے پہلے یا پھول آنے پر ظاہر ہوتی ہے۔ تنے کی سڑاند کی بیماری میں بیج کم بنتا ہے اور پودے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے- تنے کی سڑاند کی بیماری کے شدید حملے کی صورت میں پورا پودا سوکھ جاتا ہے اور آپ کی فصل کی پیداوار بری طرح متاثرہوتی ہے۔
تدارک
- بیج کو بوائی سے پہلے پھپھوندکش زہر تھائیوفینیٹ میتھائل بحساب دو گرام فی کلوگرام بیج لگائیں۔
- متاثر شدہ پودوں پر تھائیوفینیٹ میتھائل دو گرام یا ڈائیفیناکونازول ایک ملی لٹر فی لٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔
- متاثرہ پودوں کو اکٹھا کرکے تلف کر دیں۔
- فصل کو بروقت آبپاشی کرکے سوکے سے بچائیں۔
- کھیت میں کاشت شدہ فصلوں میں کم ازکم دو سال کا ادل بدل اپنائیں۔
