سست تیلہ سیاہی مائل سبز رنگ کا چھوٹا سا کیڑا ہوتا ہے جو انتہائی سست رفتار سے چلتا ہے۔ سست تیلہ پروں کے ساتھ اور بغیر پر دونوں حالتوں میں رہتا ہے۔ سست تیلے کے بالغ اور بچے پتوں کو نچلی سطح ، پھولوں ، نرم ٹہنیوں اور نئی پھوٹی ہوئ کونپلوں سے رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتے ہیں ۔ سست تیلہ اپنے پیٹ کے اوپر دو باریک نالیوں (کارنیکل) سے ایک میٹھا لیس دار مادہ خارج کرتا ہے۔ اس مادے پر کالی پھپھوندی اگ آتی ہے جس سے photosynthesis یعنی سورج کی روشنی سے پودے کی افزائش کا عمل متاثر ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس کی بدولت پودوں میں وائرسی امراض بھی پھیلتے ہیں-
تدارک
- بیج کو تجویز کردہ کیڑے مار زہر ہدایت کے مطابق لگا کر کاشت کریں۔
- کھیت میں فصل دوست کیٹروں مثلاً کچھوا بھوتڈی کرائسوپرلا اور مکڑیوں کو محفوظ کریں اور کوشش کریں کہ کیڑے مار سپرے کم سے کم ہو۔
- ضرورت کے مطابق تجویز کردہ زہروں کاربوسلفان بیس ای سی بحساب پانچ سو ملی لیٹر فی ایکٹر یا امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکٹر یا بائی فینتھرین دس ای سی بحساب دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ ہدایت کے مطابق سپرے کریں۔
