تلی کے بٹور کی بیماری میں پودوں کا پھلدار حصوں کی رگوں کا سبز مادہ ختم ہوجاتا ہے اور موٹی سی تہہ بن جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ پھول پھلی بننے سے پہلے گر جاتے ہیں پھولدار حصے سبز چھوٹے اور مڑے ہوئے پتوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔ بٹور کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کی وجہ سے پھیلتی ہے۔

تدارک

بٹور کی بیماری سے بچاؤ کیلئے رس چوسنے والے کیڑوں کے خاتمے کیلئے اسیٹامپرڈ یا امیڈاکلوپرڈ ڈیڑھ ملی لیٹر فی یکڑ اسپرے کریں اور بیمار پودوں کو تلف کردیں ۔

ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab