گدھیڑی چھوٹا بیضوی شکل کا کیڑا ہوتا ہے جس کے جسم پر سفید سفوف ہوتا ہے۔ اس کے بالغ اور بچے کثیر تعداد میں پودوں کی شاخوں اور پتوں پر موجود ہوتے ہیں۔ یہ کیڑا دو طرح سے نقصان کرتا ہے۔ ایک تو یہ رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتا ہے اور دوسرا اس کے جسم سے لیس دار مادہ نکلتا رہتا ہے ۔جس سے پتوں پر سیاہ رنگ کی پھپھوندی اگ آتی ہے اورسورج کی روشنی پتوں پر پوری طرح نہیں پہنچ پاتی ۔جس سے پودوں کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے-
تدارک
گدھیڑی کے حملہ کی صورت میں کاربوسلفان بیس ای سی پانچ سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا پروفینوفاس پچاس ای سی چھ سو ملی لیٹر فی ایکٹر سپرے کریں۔
ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab
