بالدار سنڈی کی مادہ  پتوں کی نچلی سطح پر ڈھیریوں کی شکل میں انڈے دیتی ہے۔ پروانے کا  سر، گردن اور جسم کا نچلا حصہ گہرے زرد رنگ کا ہوتا ہے۔ جبکہ بالغ سُنڈی کا پورا جسم لمبے لمبے مٹیا لے رنگ کے بالوں سے ڈھکا ہوتا ہے۔  شروع  میں سُنڈیاں اکٹھی ایک جگہ پر پتوں کو کھاتی ہیں۔ پھر پتوں، تنوں اور شاخوں کے نرم حصے کو کھاتی ہیں۔ شدید حملے کی صورت میں پودے ٹنڈ منڈ نظرآنے لگتے ہیں۔

تدارک 

پروانوں کوتلف کرنے کے لئے روشنی کے پھندے لگائیں اور پھندوں کے قریب انڈے چن کر تلف کریں۔ بالدار سنڈی کے حملہ کی صورت میں تجویز کردہ  زہر فلوبینڈامائڈ چار سو اسی ایس سی بحساب پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔

ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab