تھرپس بہت چھوٹا کیڑا ہوتا ہے۔ جس کے بالغ پردار اور بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ جبکہ بچوں کا رنگ پیلا اورپیٹ پر سرخ رنگ کی پٹیاں ہوتی ہیں۔ تھرپس زیادہ تر پھلوں اور نرم شاخوں پر ہوتے ہیں اوران ہی پر اانڈے دیتے ہیں۔ تھرپس تازہ شاخوں، پھولوں اور نرم پتوں سے رس چوستے ہیں۔ پتوں کی نچلی سطح چاندی کی طرح سفید ہوجاتی ہے اورکنارے مڑجاتے ہیں۔ پودوں کے شدید متاثرہ حصے سوکھ جاتے ہیں۔

تدارک

  1.  پودوں کے متاثرہ حصوں کو کاٹ کر دبادیں۔ 
  2. کھیت  سے  پیوپے ختم کرنے کے لئے ہلکی گوڈی کریں۔ 
  3. اپنے کھیت میں موجود  فصل  دوست کیڑوں مثلاً کچھوابھونڈی، کرائسوپرلا  اور مکڑیوں کو محفوظ کریں۔ 
  4. جہاں تک ممکن ہو سپرے سے اجتناب کریں۔ ضرورت پڑنے پر  تجویز کردہ زہروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں
  •  سپائینوسیڈ دو سو چالیس ایس سی بحساب اسی تا سو ملی لیٹر فی ایکڑ 
  • امیڈاکلوپرڈ بیس ایس ایل دو سو پچاس ملی لیٹر فی ایکڑ
  • کلورفیناپائر تین سو ساٹھ ایس سی بحساب سو ملی لیڑ فی ایکڑ کا سپرے ہدایات کے مطابق کریں۔
     

ref: Directorate of Agriculture Information Government of The Punjab